کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد غیر قانونی قابضین سے اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال قیمتی سرکاری اراضی کامیابی سے واگزار کروا لی ہے۔ یہ اہم سنگ میل وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں حاصل کیا گیا۔قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے کا کام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی ، اسلام آباد انتظامیہ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام پوری رفتار سے جاری ہیں۔ اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی کی واگزاری سے ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی جاری ہیں جبکہ سیکٹر ای بارہ کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔شہریوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے انفورسمنٹ آپریشن کرنے اور سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ شہریوں نے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے وفاقی دارالحکومت کی مسلسل ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ سی ڈی اے نے 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو غیر قانونی تجاوزات سے واگزار کرانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کو بروقت اور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل سی ڈی اے کی ترجیحات ہیں۔
Read Next
3 دن ago
سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کو جدید اور مثالی دارالحکومت بنانے کے لئے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے کاموں میں تیزی
5 دن ago
سی ڈی اے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کی فراہمی کے لئے پُرعزم
1 ہفتہ ago
چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ، اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
2 ہفتے ago
*سی ڈی اے کی اسلام آباد بھر میں شجرکاری مہم*
2 ہفتے ago
سی ڈی اے نےسیکٹر E-12 میں چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرا لی
Related Articles
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
جولائی 12, 2026
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جولائی 6, 2026




