سی ڈی اے نےسیکٹر E-12 میں چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرا لی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر E-12 میں چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک ہزار کنال سے زائد اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے، اس تاریخی پیش رفت سے سیکٹر E-12 کی طویل عرصے سے زیرِ التوا ترقیاتی کام اب تیز ی سے جاری ہیں۔یہ اہم کامیابی وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی متحرک قیادت اور چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی مؤثر اور قابلِ قدر نگرانی میں حاصل کی گئی۔ اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی اراضی کی واگزاری سی ڈی اے کے تمام ونگز اور ایم سی آئی، اسلام آباد کی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی مربوط اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سی ڈی اے کے تمام ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطے کے ذریعے اس کارروائی کو کامیاب بنایا۔سی ڈی اے کے اسٹیٹ، پلاننگ، بلڈنگ، انوائرمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور فنانس ونگز ، ایم سی آئی اور انفورسمنٹ ٹیموں کی مربوط کوششوں نے دیرینہ مسائل کے حل اور قیمتی اراضی کی واگزاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واگزار کرائی گئی ایک ہزار کنال سے زائد اراضی، جس کی مالیت اربوں روپے ہے، ایک اہم قومی اور عوامی اثاثہ ہے۔ اس اراضی کی واگزاری سے سیکٹر E-12 کی منصوبہ بندی کے مطابق ترقی میں حائل ایک بڑی رکاوٹ اب دور ہوگئی ہے اور اب سی ڈی اے منظور شدہ منصوبہ بندی کے تحت سیکٹر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہا ہے۔اراضی کی کامیاب واگزاری کے بعد سی ڈی اے نے سیکٹر E-12 میں ترقیاتی سرگرمیوں کا کام بھی بھرپور رفتار سے شروع کردیا ہے، جس کا مقصد آنے والے مہینوں میں سیکٹر کی ترقی اور تکمیل کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ سیکٹر میں جدید سڑکوں، بنیادی شہری انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں تاکہ مستقبل کے رہائشیوں کو بہتر اور جدید شہری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک ہزار کنال سے زائد اراضی کی واگزاری سیکٹر E-12 کی ترقی میں حائل دیرینہ رکاوٹوں کے خاتمے کی جانب ایک اہم اور بڑی پیش رفت ہے۔ یہ کامیابی سی ڈی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائےگا، دیرینہ مسائل حل کیے جائیں گے۔ منصوبہ بندی کے مطابق ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور قیمتی اراضی کو اسلام آباد کے منظور شدہ ماسٹر پلان کے مطابق بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔شہریوں اور رہائشیوں نے سی ڈی اے کی طرف سے ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی اراضی کی تاریخی واگزاری اور سیکٹر E-12 میں ترقیاتی سرگرمیوں کے آغاز کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی مخلصانہ کاوشوں، چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی مؤثر نگرانی، سی ڈی اے کے تمام ممبران، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے قیمتی اراضی کی کامیاب واگزاری میں اپنا کردار ادا کیا۔ شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز نے اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار کنال سے زائد اراضی کی واگزاری کو ایک بڑی کامیابی اور سیکٹر E-12 کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تیز رفتار ترقیاتی سرگرمیوں کے نتیجے میں سیکٹر E-12 جلد اسلام آباد کے ایک جدید، خوبصورت، منظم اور مکمل ترقی یافتہ سیکٹر کی شکل اختیار کرے گا۔یہ تاریخی کامیابی مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی پُرعزم قیادت، چیئرمین سی ڈی اے کی مسلسل اور مؤثر نگرانی، تمام متعلقہ تشکیلوں کے سربراہان اور ان کی ٹیموں کی شبانہ روز کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سی ڈی اے سرکاری اراضی کے تحفظ، منصوبہ بندی و ترقیاتی قوانین کے نفاذ، دیرینہ مسائل کے حل اور اسلام آباد بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، صاف ستھرا، گرین، خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button