وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے دیگر شہروں کو لاہور کی طرز پر سرسبز، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے اتھارٹی کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ 21 اضلاع کے مینیجنگ ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے تمام شہروں کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دیگر اضلاع میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران 1289 نئی گاڑیاں اور مشینری خرید کر مختلف اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔بلال یاسین نے کہا کہ پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر ہارٹیکلچر منصوبوں کی مؤثر دیکھ بھال اور آپریشن اینڈ مینٹی نینس کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہارٹیکلچر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ بزنس ماڈل کے ذریعے ریونیو کولیکشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ نرسریوں، گاڑیوں اور مشینری کے ڈیٹا کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ وسائل کے استعمال میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہارٹیکلچر کے شعبے کو مستحکم بنانے، شہری ماحول کو بہتر کرنے اور عوامی مقامات کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
عوامی مسائل کے حل کیلئے روڈا کی الرحیم رائل انکلیومیں کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سروسز ہسپتال آمد،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عیادت*
1 دن ago
*واسا پنجاب کی 46 نئی اور جدید مشینری پر مشتمل ساتویں فلیٹ کی مختلف اضلاع کیلئے روانگی*
4 دن ago
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی رہائشگاہ آمد
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
Related Articles
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
1 ہفتہ ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
1 ہفتہ ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 ہفتہ ago


