*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے اپنے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں علاقہ عمائدین اور مختلف یونین کونسلز کے ارکان بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ سیاست کو ذاتی مفاد کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے۔ کھوکھلے نعروں اور غیر حقیقی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔بلال یاسین نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کروڑوں گھر بنانے کے دعوے نہیں کیے بلکہ وہی وعدہ کیا جسے پورا کر سکتے ہیں۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی اقدامات میں بدلنا ہماری ذمہ داری ہے۔ عوامی مسائل کا حل محض وعدوں سے نہیں بلکہ سنجیدہ کوششوں اور عملی اقدامات سے ممکن ہے۔صوبائی وزیر نے خیبرپختونخوا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے، دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں۔ عوام کے درمیان موجود رہنا، ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہفتے حلقے کے لوگوں کے مسائل کی شنوائی کیلئے کھلی کچہری کا خود اہتمام کرتا ہوں۔

جواب دیں

Back to top button