وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سے متعلق اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ڈسٹرکٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا ریسورس پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں مزید 20اضلاع میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے جنوری 2027کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 10اضلاع میں پی ایچ اے فنکشنل ہے جبکہ11اضلاع میں بھی نئی پی ایچ اے قائم کر دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل، شہر اور گاؤں کی سطح تک مرحلہ وار شجرکاری اور پھولدار پودے اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسرے فیز میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ اجلاس میں پی ایچ ایز کیلئے 2820ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ہر ضلع میں ایم ڈی، ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔اس موقع پر پی ایچ اے کے زیرا نتظام ہر ضلع میں سستے پودے فراہم کرنے کے لئے”ان ہاؤس نرسری“ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر ضلع میں قائم ان ہاؤس نرسری سے شجرکاری اور موسمی پھولوں کیلئے پودے اگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موسم کے مطابق پھولدار پودے اگانے کیلئے ماہانہ پلان مرتب کرنے کا حکم دیا اور پی ایچ اے فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پی ایچ اے سٹاف اور گاڑیوں کی یکساں برانڈنگ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر خالی جگہ پر درخت اور پھول اگانے کی ہدایت کی اور پی ایچ اے افسروں کیلئے”کے پی آئی“ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹگری کے تمام پارک بحال کر دیئے گئے۔ہر پی ایچ اے کو بہتراربن آؤٹ لک،پارکس کی خوبصورتی، گرین بیلٹ کی بحالی کا ہدف دے دیا گیا۔موسم اور سیزن کے مطابق ہر ضلع میں سٹینڈرڈ پلانٹیشن اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔خیابان جناح میں بوگن ویلہ اور عطا بخش روڈ پر بامبو اور دیگر روڈز پر املتاس کے درخت لگائے گئے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں میری گولڈ کی تینوں اقسام کے رنگا رنگ پھول اگائے جارہے ہیں۔گھروں میں کام کرنے والے پی ایچ اے سٹاف کی آفس واپسی کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔صوبہ بھر کے ہر شہر میں یکساں ڈیزائن کے پلانٹر اور گملے رکھے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاؤں کودرختوں پودوں سے سجا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا کار ثواب بھی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤکا ذریعہ بھی۔
Read Next
49 منٹس ago
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
24 گھنٹے ago
لاہور کی تمام تحصیلوں میں 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی اور مانیٹرنگ جاری
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
1 دن ago
صوبائی کابینہ اجلاس،مریم نواز شریف کا پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری
1 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
Related Articles
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
2 دن ago
پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے:سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا
2 دن ago



