پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں الیکٹرانک انوائسنگ مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کروانے اور اس کے مؤثر استعمال میں غفلت برتنے والے کاروباری اداروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں ای آئی ایم ایس کی تنصیب اور استعمال کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انفورسمنٹ افسران نے مختلف کاروباری اداروں میں ای آئی ایم ایس کی خلاف ورزیوں پر 65 سے زائد بزنس آپریٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے ہیں۔ کاروباری اداروں کو کمپیوٹرائزڈ رسیدوں کے اجرا، سیلز ریکارڈ کی درستگی اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سیلز ریکارڈ میں ردوبدل، جعلی رسیدوں کے اجرا اور ٹیکس چھپانے کی کوششوں میں ملوث کاروباری اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ای آئی ایم ایس کی تنصیب نہ کروانے اور مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بزنس آپریٹرز کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے ٹیکس چوری کی روک تھام، کاروباری لین دین کی نگرانی اور ریونیو وصولیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین اپنے بل میں شامل اور ادا شدہ ٹیکس کی ریئل ٹائم تصدیق اور مانیٹرنگ بھی کر سکتے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام بزنس آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ای آئی ایم ایس کی تنصیب اور اس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں، صارفین کو باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رسیدیں جاری کریں اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
Read Next
3 دن ago
چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف اور ڈویژنل کمشنریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
*پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*انعامی اسکیم کے آغاز سے قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹر کی کڑی نگرانی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے خصوصی انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے
Related Articles
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
3 ہفتے ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اکتوبر 28, 2026
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
اکتوبر 22, 2026


