پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف اور ڈویژنل کمشنریٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنریٹس کی ریونیو وصولیوں، مقررہ اہداف کے حصول اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، نئے کاروباری اداروں کی رجسٹریشن اور مختلف شعبوں میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف سیکٹرز میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب، اس کی مؤثر فعالیت اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے ٹیکس وصولیوں کو شفاف بنانے کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے مقررہ ریونیو اہداف حاصل نہ کرنے والے سیکٹرز کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لینے اور وصولیوں میں بہتری کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیکٹرز سے ریونیو وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس ادائیگی کے نظام میں خردبرد کی روک تھام ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنز میں غیر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی نشاندہی کے لیے سروے اور فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے۔معظم اقبال سپرا نے کہا کہ زیر التوا ریکوری کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔چیئرمین پی آر اے نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ اور ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹیکس کمپلائنس اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔
Read Next
5 دن ago
*پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*انعامی اسکیم کے آغاز سے قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹر کی کڑی نگرانی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے خصوصی انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے
3 ہفتے ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
Related Articles
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
4 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
اکتوبر 22, 2026
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، ای آئی ایم ایس سے منسلک نہ ہونے والے 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری*
اکتوبر 21, 2026


