چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ محصولات وصولی اور مقررہ اہداف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکٹر وائز مقررہ اہداف، ٹیکس رجسٹرڈ کاروباروں اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات اکٹھے کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 26 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔ اس طرح اکتوبر کی محصولات وصولی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں ادارے کی محصولات وصولی کی شرح نمو 30 فیصد رہی۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے ہدایت کی کہ 16 سیکٹرز میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم اور بینکوں کے ذریعے ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنے والے عناصر کی نشاندہی انتہائی ضروری ہے۔ ٹیکس نظام میں شفافیت اور محصولات کے تحفظ کیلئے جدید ڈیجیٹل ذرائع کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ چیئرمین پی آر اے نے لارج ٹیکس پیئر کمشنریٹ کو مزید نئے سیکٹرز کی تشکیل پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کیلئے نئے شعبوں کی نشاندہی ناگزیر ہے۔معظم اقبال سپرا نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں جعلی رسیدوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔ عوام کی جانب سے ادا کردہ ٹیکسوں میں خردبرد کرنا قانوناً جرم ہے، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین پی آر اے نے محصولات وصولی کے مقررہ اہداف کے حصول، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Read Next
5 دن ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago






