چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت انفورسمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا،جس میں ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کی نگرانی اور ٹیکس خردبرد کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پی آر اے نے کمشنر پی آر اے لاہور ڈویژن کو انفورسمنٹ ٹیموں کے فیلڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے انکار کرنے والے مقامی و بین الاقوامی فوڈ چینز اور کافی شاپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معظم اقبال سپرا نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی فوری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایات کی روشنی میں 70 سے زائد ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ ریکارڈ میں جعلسازی اور ٹیکس کی خردبرد سے بچنے کے لیے صارفین کمپنیوں کے ظاہر کردہ اکاؤنٹس میں ہی ڈیجیٹل ادائیگیاں کریں۔ ای آئی ایم ایس کے ذریعے جاری کردہ رسیدوں پر کیو آر کوڈ کی موجودگی لازمی ہے تاکہ رسیدوں کی فوری تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کو سرکاری خزانے میں شفاف انداز میں جمع کروانا قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ٹیکس کی مد میں رقم وصول کرنے کے باوجود اسے سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے اور دھوکہ دہی کے مرتکب کاروباروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔معظم اقبال سپرا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ، مؤثر انفورسمنٹ اور ویجلینس کے ذریعے ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور ٹیکس خردبرد میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Read Next
5 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، 87 ارب روپے جمع*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تبادلے اور تقرریاں*
2 ہفتے ago
ورلڈ بینک وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ملاقات،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر اتفاق
3 ہفتے ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
3 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
Related Articles
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
4 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
4 ہفتے ago




