بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں آپریشن،6 غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 6 غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا

۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان کی موجودگی میں جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں سکائی لینڈ روڈ،عمر خان روڈ، انٹیگو سکیم روڈ،الحفیظ گارڈن،یادگار روڈ،تاج گڑھ روڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button