لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے فلوٹنگ ویسٹ کلئیرنس پرصفائی ٹیمیں تعینات

شہر بھر میں صفائی کے شاندار انتظامات کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔موثر صفائی انتظامات کے تحت لاہور کے حسن کو دوبالا کرنے والی کینال میں بھی فلوٹنگ ویسٹ کی کلیئرنس کے لیے ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیمیں متحرک کر دی گئیں ہیں۔ سی ای او شہر یار عارف خان کی ہدایت پر لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے سے فلوٹنگ ویسٹ کی کلیئرنس کے لیے صفائی عملہ مصروف عمل ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ، کیمپس پل،ڈاکٹر ہسپتال اورمسلم ٹاؤن کینال میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نہر سےکوڑا کرکٹ کلیئر کر کے پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔لاہور کینال کی مکمل صفائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر لاہور کوصاف، شفاف اور خوبصورت رکھنے کے لیے مثالی صفائی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہےکینال کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے نہر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

Back to top button