وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر بھر میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بناتے ہوئے نشتر ٹاؤن میں ایس پی اے ایل کا ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل جاری ہے جبکہ فیروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز نشتر ٹاؤن میں صفائی اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات ہیں۔ہلوکی، چندرائے، کاہنہ نو، گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس مکمل طور پر کلیئرکیے گئے۔آشیانہ روڈ، اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ہڈیارہ ڈرینز فیروز پور روڈ اور شنگھائی نالے کے اطراف عملہ صفائی ستھرائی پر موجود ہے۔مزید برآں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایس پی اے ایل کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
2 دن ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
Related Articles
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
2 ہفتے ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 ہفتے ago


