سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کا جوہر ٹاؤن سہولت بازار کا دورہ

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے جوہر ٹاؤن سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی ڈیمانڈ اور کوالٹی کو چیک کیا اور دورہ کے دوران خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے اشیاء خورونوش کے معیار بارے دریافت کیا اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ پنجاب میں کافی عرصہ بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو خوش ائند ہے-ڈاکٹر کرن نے سہولت بازار کے عملہ کو ہدایت جاری کی کہ خریداری کے لیے انے والے بزرگ شہریوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں-انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سہولت بازاروں میں کلینک ان ویل انتظامیہ، فوڈ سیفٹی ، فوڈ اتھارٹی پولیس اورایل ڈبلیو ایم سی کےنمائندے صارفین کی خدمت کے لیے موجود ہوتے ہیں –

ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عوام کو مناسب قیمتوں پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کےلیے منڈیوں سے بازاروں تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا رہے ہیں تاکہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے -انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران حکومت پنجاب ناجائز منافع خوروں کے خلاف کمر بستہ ہے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خور و نوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں-ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ سستی اور معیاری اور ملاوٹ سے پاک غذا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب اس حق کو حقدار تک پہنچانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے

جواب دیں

Back to top button