وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2026 میں اہم ترامیم تجویز کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صارفین کے حقوق کے تحفظ، انہیں معیاری مصنوعات اور خدمات کی فراہمی یقینی بنانے اور قانون پر مؤثر عملدرآمد کے لیے قانونی اختیارات کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق صارفین کو ناقص مصنوعات اور غیر معیاری خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اتھارٹی کے اختیارات میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت ڈپٹی کمشنرز اور کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کو خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری مراکز سیل کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔مجوزہ ترامیم کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے کی کم از کم حد ایک لاکھ روپے یا متعلقہ مصنوعات اور خدمات کی مالیت کے 100 فیصد کے برابر مقرر کرنے کی تجویز ہے، ان میں سے جو بھی کم ہو۔ اسی طرح صارفین کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے دو لاکھ روپے تک معاوضہ دلوانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ رقم کو اراضی محاصل کے بقایاجات کے طور پر وصول کیا جا سکے گا۔ مزید برآں کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کو اپنے اختیارات انتظامی محکمے کی منظوری سے سرکاری افسران کو تفویض کرنے کا اختیار دینے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔مجوزہ ترامیم میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے مصطفیٰ امپیکس کیس 2016 کے فیصلے کی روشنی میں اپیل کے فورم میں تبدیلی بھی تجویز کی گئی ہے، تاکہ قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکے اور صارفین کو فوری ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے کہا کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2026 میں مجوزہ ترامیم کا مقصد اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے قانون پر عملدرآمد کو مزید تیز، مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔ ان اقدامات سے پنجاب میں صارفین کے حقوق کے تحفظ، ناقص مصنوعات کی روک تھام، کاروباری خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
Punjab proposes amendments to Consumer Protection Act 2026
6 دن ago
پنجاب فوڈ فورٹیفیکیشن بل 2026 کا مسودہ تیار،رجسٹریشن نہ کرانے پر 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ فورٹیفکیشن مہم کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
*عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں جدید کمپلینٹ سیل قائم*
3 ہفتے ago
تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیر فوڈ سیفٹی سلمی بٹ
Related Articles
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جدید زرعی طریقوں کا فروغ ناگزیر ہے،وزیر فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ
3 ہفتے ago
لاہور میں آٹے کی عدم دستیابی پر محکمہ فوڈ سیفٹی کا سخت ایکشن؛ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر معطل،6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری
4 ہفتے ago
غذائی تحفظ کیلئے ٹی او آرز،ضوابط میں ترمیم کی تجاویز تیارکرلیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
اکتوبر 20, 2026
محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے "پیرا” (PERA) کے انڈر ٹریننگ افسران کیلئےاورینٹیشن سیشن کا انعقاد
اکتوبر 19, 2026


