خوشحال دیہات ایکٹ 2026،پنجاب میں ویلج کمیٹیاں بنانے کی منظوری،ڈپٹی کمشنرز نگران،اسسٹنٹ کمشنرز سربراہ ہونگے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب میں خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ہر گاؤں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ویلج کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔ڈپٹی کمشنر تمام ویلج کمیٹیوں اور پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے۔ویلج کمیٹی میں 4 عوامی نمائندے اور 4 سرکاری نمائندے ہونگے۔ویلج کمیٹی میں ہیڈ ٹیچر، سیکرٹری یونین کونسل، بی ایچ یو / مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ڈاکٹر اور دیگر شامل ہونگے۔اجلاس میں120 دیہات میں فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز پر اتفاق ہوا۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے ویلج کمیٹی کی فوری تشکیل اور پلان طلب کرلیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر گاؤں میں سیوریج، ڈرینج اور پختہ گلیاں بنائی جائیں گی۔ سب دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ترقی اب بڑے شہروں تک محدود نہیں، ہر گاؤں تک بھی ثمرات پہنچیں گے۔گاؤں کی ڈویلپمنٹ گاؤں کے مقامی لوگوں مشاورت بھی شامل ہوگی۔وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر گاؤں ایک مثال بنے گا۔ گاوں کی ڈویلپمنٹ میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے متعلقہ گاؤں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے نگہبان ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button