انجمن تاجران لاہور کے وفد نے صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجروں اور کاروباری برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کے معیار اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ حکومت اور تاجروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کاروباری طبقے کو سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ عوام کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سلمیٰ بٹ نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے تاجروں اور صارفین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کی جائے گی، تاکہ تاجر قانون کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھتے ہوئے باعزت روزگار اور آمدن حاصل کر سکیں۔صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مل کر صارفین کے حقوق کے تحفظ اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جدید زرعی طریقوں کا فروغ ناگزیر ہے،وزیر فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ
7 دن ago
لاہور میں آٹے کی عدم دستیابی پر محکمہ فوڈ سیفٹی کا سخت ایکشن؛ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر معطل،6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری
1 ہفتہ ago
غذائی تحفظ کیلئے ٹی او آرز،ضوابط میں ترمیم کی تجاویز تیارکرلیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے "پیرا” (PERA) کے انڈر ٹریننگ افسران کیلئےاورینٹیشن سیشن کا انعقاد
2 ہفتے ago






