سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی انفورسمنٹ عمران قریشی، ایڈیشنل ڈی جی ازوبہ عظیم، ڈپٹی سیکرٹری محمد خالد سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کی اگست اور ستمبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی شکایات کے حل کے لیے قائم کونسلز کی کارکردگی مقررہ ہدف سے 115 فیصد زائد رہی۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ اگست اور ستمبر کے دوران صارفین کی 3,708 شکایات نمٹا دی گئیں، جس سے 2 ماہ میں شکایات کے حل کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر ستمبر اور اگست میں 21 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ صارفین کی شکایات پر مختلف کارروائیوں کے دوران 2,134 وارننگز جاری کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ "کنزیومر پروٹیکٹ ایپ” کے آغاز کے بعد شکایات درج کرانے کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آن لائن شکایات میں 46.8 فیصد اضافہ ہوا، اور صرف ستمبر کے مہینے میں 229 آن لائن شکایات موصول ہوئیں۔ ایپ لانچ ہونے کے بعد سے اب تک 12,000 سے زائد نئی شکایات درج کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر سال 2026 میں اب تک ریکارڈ 20,255 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18,566 کا کامیابی سے ازالہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اضلاع کی بنیاد پر شکایات نمٹانے میں قصور، گجرات، سرگودھا اور جہلم سرِ فہرست رہے۔ قصور ڈسٹرکٹ میں 2 ماہ کی مدت میں 118 شکایات جبکہ گجرات کونسل نے اگست اور ستمبر میں 134 شکایات کا ازالہ کیا۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل و اقدامات بروئے کار لائے جاتے رہیں گے۔
Read Next
6 دن ago
ساہیوال فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی تعمیر مکمل، نئی جگہ منتقلی رواں ماہ ہوگی:سلمیٰ بٹ
1 ہفتہ ago
گندم کے تصدیق شدہ بیج کی نقل و حرکت کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے 100 نمبرز کا اسکورنگ فارمولا جاری
3 ہفتے ago
کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں 79 کروڑ 96 لاکھ 44 ہزار روپے کی بڑی ریکوری ہوئی ہے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
Related Articles
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
ستمبر 9, 2026
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ستمبر 4, 2026
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
ستمبر 2, 2026



