ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ اور آکشن کے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
چیف ٹاؤن پلانرز اور ڈائریکٹر فنانس نے ریونیو اہداف میں پراگریس بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نئے ایس او پیز کے تحت املاک کے خلاف ایکشن کر رہا ہے۔ املاک کی سیلنگ و ڈی سیلنگ ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن سنٹر کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے تمام سیکشن کی ریونیو ریکوری بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر آکشن کو آکشن کیلنڈر کے مطابق سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ پر ٹیک پارک کو جلد مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ آکشن اور سیلز آف لینڈ کی ریکوری بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریکوری مہم تیز کرنے اور ڈائریکٹر فنانس کو ریونیو پراگریس باقاعدگی سے شیئر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر آکشن نے شرکت کی۔






