ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر لاہور ٹیکنالوجی پارک کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اوپن ہاوس کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری افراد، نجی بینکس، ڈویلپرز اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔سیکرٹری انڈسٹریز محمد عمر مسعود اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فورم میں آئے کاروباری افرادسے تبادلہ خیال کیا ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ کی پرائم لوکیشن پر لاہور ٹیکنالوجی پارک لانچ کیا ہے۔ لاہور ٹیکنالوجی پارک ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاورفیروز پور روڈکے قریب واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیکنالوجی پارک میں ایک کنال، 15 مرلہ اور 8 مرلہ کے کمرشل پلاٹس رکھے گئے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹس 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سنٹر جوہرٹاون میں نیلام کیے جائیں گے۔ لاہور ٹیکنالوجی پارک کے انفرا سٹرکچر کی مکمل ڈویلپمنٹ ایل ڈی اے جلد مکمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیکنالوجی پارک آئی ٹی بزنس، و دیگر کمرشل سرگرمیوں کے لیے انتہائی پرکشش لوکیشن ہے۔ کاروباری افراد کی سہولت کے لیے لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹس دو سال کی اقساط میں دیئے جارہے ہیں۔لاہور ٹیکنالوجی پارک میں پارکنگ ایریا زیادہ اور 120 فٹ ہائیٹ رکھی گئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور ٹیکنالوجی پارک میں نقشوں کی منظوری سمیت دیگر اپررولز ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مزید بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی میں بھی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کا منصوبہ مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔ پائن ایکسز،ایل ڈی اے سٹی لاہور کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے۔ پائن ایگزیکٹو میں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس مارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر ہے اور ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز کے کمرشل اورپائن ایگزیکٹو کے رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی 10دسمبر کو ایکسپو سینٹر جوہرٹاون میں ہوگی۔پائن ایگزیکٹو میں 1 کنال کے رہائشی اور پائن ایکسز میں 2 کنال اور 8 مرلہ کے کمرشل پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ تقریب میں لاہور ٹیکنالوجی پارک کا نقشہ اور ترقیاتی پلان بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر کاروباری افراد نے بھی منصوبے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*ایل ڈی اےگورننگ باڈی کااجلاس وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت منعقد،اہم فیصلے،ماسٹر پلان نہ پیش ہوسکا۔*
2 دن ago
نیلا گنبد اور ناصر باغ کے زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago
پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago
فیروز پور روڈری جنریشن منصوبہ،طاہر فاروق کا دورہ،تجاوزات اور لٹکتے تاروں کے خاتمے کی ہدایت
6 دن ago
ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کی تجویز پنجاب حکومت نے مسترد کردی،ماسٹر پلان 2050کو ختمی شکل دے دی گئی
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اجلاس
1 ہفتہ ago
پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
2 ہفتے ago
*ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 فائنل،ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا*
3 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیرِ تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
3 ہفتے ago


