وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سروسز کو ہدایت کی کہ آئندہ تین روز کے اندر گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو مختلف محکموں کی جانب سے موصول ہونے والی خالی آسامیوں کو مشتہر کیا جائے۔ تمام خالی آسامیوں کو مرحلہ وار مشتہر کرکے میرٹ اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عرصہ دراز سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کا عمل تعطل کا شکار رہنے کے باعث گلگت بلتستان کے عوام روزگار کے مواقع سے محروم رہے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو ایک مرتبہ خصوصی رعایت (ون ٹائم ریلیکسیشن) دیتے ہوئے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے حصول کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
Read Next
4 دن ago
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان
5 دن ago
*گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کی حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد*
6 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
1 ہفتہ ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کا ٹاسک دے دیا گیا
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
1 ہفتہ ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
2 ہفتے ago



