وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کاربن کریڈٹ کے حوالے سے روپانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اقدامات کرے گی تاکہ خطے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے سیکریٹری پلاننگ، ای ٹی آئی، جی بی آر ایس پی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، سیکریٹری سکول ایجوکیشن اور سیکریٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے کاربن کریڈٹ کے حوالے سے تیار کردہ پروپوزل کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ اس اہم شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button