چائنا تھرڈ انجینئرنگ بیورو
(CCTEB) کے کنٹری ہیڈ مسٹر وانگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر SWEEP عثمان معظم بھی شریک تھے
ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری کے لیے جاری SWEEP منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر CCTEB کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر بلدیات اور حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر وہ حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر CCTEB کے ساتھ تعاون پر وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا
ملاقات میں SWEEP کے تحت تعمیر کیے جانے والے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز اور لینڈ فل سائٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کر کے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ SWEEP حکومت سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، جو ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ اس سے کراچی کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی وزیر بلدیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریںملاقات کے اختتام پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے چینی وفد کے اراکین کو سندھ کی ثقافت کے خصوصی تحائف پیش کیے






