دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب،چئیرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے انعامات تقسیم کئے

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ سندھ اور محکمہ بحالی برائے خصوصی افراد کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز میں سندھ بھر سے 850 خصوصی کھلاڑیوں نے 13 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جی ایس آر سی گھوٹکی دوسری اور جی ایس ای آر سی وی آئی سی لاڑکانہ تیسری پوزیشن پر رہی۔ سید کمیل حیدر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے سندھ کا سرمایہ ہیں، انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔سندھ اسپیشل گیمز جیسے مقابلوں سے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ خصوصی بچوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، سکھر میں ایسے کھیلوں کے مقابلے آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اختتامی تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر اسد اسحاق، سیکشن آفیسر علی ڈنو گوپانگ، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن سکھر عبد القدوس میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر میر محمد کلہو نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button