​ *عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں جدید کمپلینٹ سیل قائم*

وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت عوامی شکایات کے فوری حل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے ‘قیمت ایپ’ اور کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ہے. اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ

اس نئے سیل کے قیام کا بنیادی مقصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے.​انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے ‘قیمت ایپ’ پر رجسٹرڈ آن لائن شکایات ڈائریکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فارورڈ کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ اربن یونٹ کی ایپ پر موصول ہونے والی پرائس ہائیک شکایات بھی متعلقہ ایریا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو براہ راست فارورڈ کی جائیں گی.سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ ​صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کو ممکن بنانے کے لیے پنجاب کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پوسٹنگ ایریا کے پولیس اسٹیشنز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ قانون شکنوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جا سکے-انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے ان تمام کارروائیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے اور پنجاب کے عوام کو ملاوٹ سے پاک مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش فراہم کی جا سکیں

جواب دیں

Back to top button