معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید، ڈی جی پامرا PAMRA ذیشان نصر اللہ، ڈپٹی سیکرٹری محمد خالد سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے اسکورنگ میتھڈولوجی کے تحت 100 نمبرز پر مشتمل فارمولا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے اسکورنگ نظام کے تحت مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کو مختلف پیمانوں پر جانچا جائے گا۔اسکورنگ میں آمدن کے 45، زرعی انڈسٹری کے 20، اثاثوں کے 15 اور تھرو پٹ کے 15 نمبرز شامل ہوں گے۔ 60 یا اس سے زائد اسکور حاصل کرنے والی مارکیٹ کمیٹیوں کو کیٹیگری ’’اے‘‘ جبکہ 60 سے کم اسکور حاصل کرنے والی کمیٹیوں کو کیٹیگری ’’بی‘‘ میں شمار کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران قصور فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے ترقیاتی منصوبے پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ قصور منڈی اور پاک سٹی ہاؤسنگ اسکیم کی زمین کی حدود سے متعلق تنازع کا باقاعدہ حل نکال لیا گیا ہے۔ڈی جی PAMRA اور ریونیو ٹیموں کے مشترکہ دوروں کے بعد اراضی کے ریکارڈ کی تصدیق مکمل کر لی گئی، جبکہ قصور انتظامیہ اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے تعاون سے حد بندی کی تفصیلی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔تنازع حل ہونے کے بعد قصور فروٹ و سبزی منڈی کی سائٹ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ مارکیٹوں کی بہتری، شفاف نظام اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیےجارہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ قصور منڈی کے تجارتی رقبے کیلئے کل تخمینہ ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، جس سے منڈی کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیلِ ممکن ہو گی-
Read Next
1 ہفتہ ago
کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں 79 کروڑ 96 لاکھ 44 ہزار روپے کی بڑی ریکوری ہوئی ہے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
3 ہفتے ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
4 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
اگست 18, 2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
اگست 18, 2026
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026



