صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات اور مسائل براہ راست سنے۔ مختلف یونین کونسلز سے آنے والے عمائدین، شہریوں اور سائلین نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے اور سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بلال یاسین نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں امن، استحکام اور معمولات زندگی کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں عوام اور حکومت مل کر مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف جلد اہم اعلان کریں گے۔ کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور تاریخی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ اندرون لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال قائد میاں نواز شریف کی عوامی خدمت کے وژن کا عکاس ہے۔ بے ہنگم تاروں، ٹریفک مسائل اور تجاوزات کے خاتمے سے اندرون لاہور کے حسن کو دوبالا کیا جا رہا ہے۔ پارکس کی بحالی اور عمارتوں کے فساڈ میں بہتری سے شہریوں کے طرز زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مختلف پارکنگ پلازوں کی تعمیر مکمل ہونے پر شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی آئے گی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور عوام کو سرکاری اداروں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم*
6 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
Related Articles
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
6 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
1 ہفتہ ago
*پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل،سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago



