*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق نےمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، علی زیب روڈ، لنک جیل روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ایم ایم عالم روڈ، علی زیب روڈ اور لنک جیل روڈ پرسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی نے ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، علی زیب روڈ اور لنک جیل روڈ پرسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔منصوبے کے تحت فٹ پاتھ،واک ویز بنائے گئے ہیں اور ٹف ٹائلز نصب کی جارہی ہیں

۔یونیفارم گرین بیلٹس،انٹرنیٹ و دیگر وائیرز کو انڈر گراؤنڈ منتقل کیاجا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے ۔

جواب دیں

Back to top button