وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے استحکام اور گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے پورٹ قاسم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا بنیادی مقصد رومانیہ سے درآمد کی جانے والی گندم کی ان لوڈنگ، ڈسپیچ آپریشنز اور ترسیل کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے موقع پر موجود رہ کر درآمدی گندم کی ان لوڈنگ اور ترسیل کے عمل کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ڈاکٹر کرن خورشید نے رومانیہ سے درآمد کی گئی ایک لاکھ 9 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کی ترسیل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کراچی پورٹ ٹرمینل کی سہولیات اور گندم کی ہینڈلنگ کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔دورے کے دوران درآمدی گندم کی مؤثر اور شفاف نگرانی کے لیے قائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے درآمدی گندم کی بروقت اور محفوظ طریقے سے پنجاب منتقلی یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن انتظامات کا معائنہ کیا، تاکہ گندم کی ان لوڈنگ سے لے کر پنجاب منتقلی تک تمام مراحل میں مؤثر نگرانی اور مقررہ وقت پر ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق درآمد شدہ گندم کا 50 فیصد سے زائد حصہ کراچی پورٹ سے ان لوڈ ہو چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ سکیورٹی کے استحکام کے لیے درآمدی گندم کی بروقت اور مؤثر ترسیل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ صوبے میں گندم کی معیاری فراہمی اور فوڈ سکیورٹی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کا یہ دورہ پنجاب میں گندم کی مؤثر سپلائی چین کے تسلسل اور فوڈ سکیورٹی کے مضبوط حکومتی عزم کا واضح عکاس ہے-
Read Next
1 دن ago
پنجاب میں آٹے کا بحران: اناج گھر میں مہنگی روٹی کیوں…؟ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
2 دن ago
ڈی جی فوڈ پنجاب سیف انور جپہ کا شیخوپورہ میں فلور ملز اور مارکیٹوں کا اچانک معائنہ،غیر فعال فلورملز کا کوٹہ منسوخ
2 دن ago
پنجاب میں سرکاری گندم کی ریلیز دگنی کر دی گئی،آٹا 127 روپے کلو دستیاب،ترجمان فوڈ سیفٹی
1 ہفتہ ago
سنٹرل مانیٹرنگ سیل اور فیلڈ ڈیش بورڈ فعال کر دیا گیا،ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
*پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
ڈپٹی کمشنرز اور کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کو خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری مراکز سیل کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز
1 ہفتہ ago
پنجاب فوڈ فورٹیفیکیشن بل 2026 کا مسودہ تیار،رجسٹریشن نہ کرانے پر 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ فورٹیفکیشن مہم کا افتتاح کر دیا
2 ہفتے ago


