وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا مختلف شہروں کا دورہ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح اور سکیموں کا معائنہ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مختلف شہروں کا دورہ کر کے دورے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کا افتتاح اور سکیموں کا معائنہ کیا۔ وزیر بلدیات نے مریدکے، کامونکے، وزیرآباد، علی پور چٹھہ اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔ کامونکی میں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ایم پی اے چودھری اختر علی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صوبائی وزیر کو پی ڈی پی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ضلعی افسروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کی شکل میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے شہروں کی تعمیر و ترقی کے تاریخی سفر کا آغاز ہوگیا۔ "مریم نواز کے سوہنا پنجاب” کے تحت اگلے 25 سال تک کی آبادی کیلئے سکیمیں بنیں گی۔ صوبائی وزیر نے کامونکی بازار، انڈر پاس کا بھی دورہ کر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سیوریج اور بارانی پانی کے نکاس میں بہتری آئے گی۔ وزیر آباد میں افتتاحی تقریب میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے وقار چیمہ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیرزادہ نے بریفنگ دی۔ مزیدبرآں علی پور چٹھہ اور پنڈی بھٹیاں کے دورے میں بھی منتخب نمائندے موجود تھے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی شہروں کے دہائیوں سے موجود مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سکیموں کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ کھدائی والی جگہوں پر سیفٹی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button