پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور نظام پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان پی آر اے کے مطابق صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کرنے، کیو آر کوڈ فراہم نہ کرنے اور نقد ادائیگی پر مجبور کرنے والے کاروباروں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ صوبہ بھر کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ پی او ایس سسٹم کے استعمال، غیر مجاز اکاؤنٹس میں رقوم وصول کرنے، جعلی رسیدیں جاری کرنے اور ٹیکس ریکارڈ چھپانے کی کوششوں پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسی خلاف ورزیوں میں ملوث کاروباروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔چیئرمین پی آر اے نے متعلقہ حکام کو ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور ٹیکس میں خردبرد یا ادائیگیوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ویجلینس ونگ کو مختلف اضلاع میں کاروباری رسیدوں اور ادائیگیوں کے ریکارڈ کی تصدیق کرنے اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ترجمان نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے انکار، کیو آر کوڈ کی عدم فراہمی اور ٹیکس ریکارڈ میں جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ، ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Read Next
3 دن ago
*انعامی اسکیم کے آغاز سے قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹر کی کڑی نگرانی کا فیصلہ*
7 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے خصوصی انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے
2 ہفتے ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
2 ہفتے ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
Related Articles
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
4 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، ای آئی ایم ایس سے منسلک نہ ہونے والے 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری*
4 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
اکتوبر 19, 2026


