صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 سکیموں کیلئے 111 ارب 77 کروڑ کے فنڈز منظور

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سکیموں کیلئے 111 ارب 76 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے14 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن یونٹ کے اشتراک سےمیٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے (نظرثانی شدہ)4,317 ملین روپے ، پنجاب کی 20 ہارٹیکلچر ایجنسیز (HAs) میں پارکوں کے قیام / بحالی / اپ لفٹنگ کے لیے امبریلا پی سی-ون کےلئے 1,999 ملین روپے ، چار (04) سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور مطلوبہ سیوریج لائنوں کی تعمیرفیز-1 کے لئے(نظرثانی شدہ) کیلئے 7,231 ملین روپے ، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ (PRSWSSP) (نظرثانی شدہ) کیلئے

96,202 ملین روپے ، دھونکل موڑ سے سوہدرہ، وزیرآباد تک بائی پاس کی تعمیر کیلئے(نظرثانی شدہ)، ضلع گوجرانوالہ کیلئے 2,022 ملین روپے کی منظوری شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لاہور میں اسٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ (SMU) کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ نوید ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button