صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی سکیموں کیلئے 60 ارب روپے کے فنڈز منظور

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سکیموں کیلئے 60 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں شاہدرہ، لاہور میں سینٹر آف ایکسی لینس ان ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز کا قیام کیلئے 762 ملین روپے کی منظوری ، شاہدرہ، لاہور میں سینٹر آف ایکسی لینس آف ماڈرن ووڈ ورکنگ سروس سینٹر کے قیام کیلئے 1010 ملین روپے ، شاہدرہ، لاہور میں تعمیراتی شعبے کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے 1173 ملین روپے ، گجرات – سرگودھا روڈ، ضلع منڈی بہاؤالدین کی بحالی (نظر ثانی شدہ) کیلئے 11989 ملین ، لیلہ انٹرچینج (ایم-2) سے پنڈ دادن خان، جہلم روڈ کی دو رویہ تعمیر کیلئے 20809 ملین روپے ، پی ایس آئی سی، ایس آئی ایز میں سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن (نظر ثانی شدہ) کیلئے 2750 ملین روپے ، پنجاب کی ضلعی و سیشن عدالتوں اور ہائی کورٹ بنچز کی سولرائزیشن (نظر ثانی شدہ) کیلئے 2610 ملین روپے ، لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی قیام ۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف آرتھوپیڈک،سپائن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کیلئے 18786 ملین ، پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی سولرائزیشن (نظر ثانی شدہ)گاڑیوں کی نوعیت میں تبدیلی کے لیے پوزیشن پیپر کی منظوری، مہوٹہ ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر (نظر ثانی شدہ) کیلئے پوزیشن پیپر کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ نوید ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button