*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس اہداف بارے اہم اجلاس*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ٹیکس اہداف بارے اہم اجلاس ہوا۔

سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے ٹیکس وصولی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تمام اضلاع کے کمشنرز کو ماہانہ اہداف پورے کرنے کی ہدایت ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ افراد اور کاروباروں کی نشاندہی کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے پر اگلے مالی سال سے قبل عملی شکل دی کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واجب الادا رقوم کی بروقت وصولی کیلئے سخت مانیٹرنگ اور تمام کمشنرز فالو اپ کو یقینی بنائیں گے۔ریونیو اہداف کے حصول کیلئے ضلعی سطح پر فیلڈ ٹیموں کی تشکیل، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے گی۔ صوبے میں ٹیکس نظام کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

جواب دیں

Back to top button