ایک فون کال نے دو سرکاری محکموں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، گوجرانوالہ میں انتظامی تنازع اس وقت غیر معمولی صورت اختیار کر گیا جب اے ڈی سی انفورسمنٹ فہد اعجاز بٹ کی ہدایت پر پیرا فورس کی ٹیم میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر قیصر امین وڑائچ کو گرفتار کرکے لانے کے لیے دفتر پہنچ گئی۔ معاملے کی ابتدا ایک فون کال سے ہوئی۔ چیف آفیسر کے مطابق اے ڈی سی انفورسمنٹ کے پی اے نے انہیں فون کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورے کے انتظامات میں مصروف ہونے کے باعث وہ کال وصول نہ کرسکے۔ اگلے روز اس معاملے پر ان سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے اپنی مصروفیت سے آگاہ کردیا، لیکن مبینہ طور پر یہ وضاحت قبول کرنے کے بجائے معاملہ تلخی تک جا پہنچا اور پیرا فورس کو چیف آفیسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔پیرا فورس کے اہلکار جب میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچے تو وہاں صورت حال کشیدہ ہوگئی اور دونوں محکموں کے ملازمین ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ خبر پھیلتے ہی میونسپل کارپوریشن کے دیگر اہلکار بھی جمع ہوگئے۔ چیئرمین سی بی اے یونین رحمت علی انصاری نے ملازمین کے ہمراہ دفاتر کو تالے لگوا دیے اور احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث سرکاری دفتری امور بھی متاثر ہوئے۔ صورت حال مزید بگڑنے کے خدشے پر مقامی پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ ایک طرف پیرا فورس کی کارروائی اور دوسری طرف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج، سرکاری دفاتر میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس کا تصور عام طور پر شہریوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ اس کو کہتے ہیں اصلی مقابلہ
Read Next
3 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تین روزہ گرین پاکستان ایکسپو 2026 کا انعقاد،علی ڈار کی بطور مہمان خصوصی شرکت
4 گھنٹے ago
10 Punjab municipal corporations set to adopt ‘green budgeting’
4 گھنٹے ago
*سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات،پنجاب کی 10 میونسپل کارپوریشنز میں ’گرین بجٹنگ‘ اور مالیاتی اصلاحات پر مشاورت*
1 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے 121 نئے بھرتی ہونے والے بلڈنگ انسپکٹرز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
1 دن ago






