وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اللہ مروت اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور اب تک مکمل ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ حمنہ اشرف، متعلقہ محکموں کے افسران اور صوبائی وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری ان ترقیاتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ شہر کی تعمیر و ترقی، شہری سہولیات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button