وزیر بلدیات نے پسرور منڈی بائپاس روڈ کا دورہ کیا جہاں انتظامی افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے پسرور روڈ پر دلکش ڈیزائن کی ٹف ٹائل کے کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور گرین بیلٹ کے کام کو فوری شروع کرتے ہوئے معیار ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔وزیر بلدیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسرور روڈ پر اسفالٹ کا کام جلد شروع کردیا جائے گا جبکہ آر سی سی کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسرور منڈی بائپاس روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج عملی شکل دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں انکروچمنٹ کا خاتمہ، سیوریج، ڈرینز اور بجلی کے پول سڑک سے منتقل کرنے جیسے بڑے چیلنجز شامل تھے، تاہم اب بیشتر کام مکمل ہونے کے بعد روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ روڈ کی تکمیل سے ڈسکہ اور ملحقہ علاقوں کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔وزیر بلدیات نے صوبی والے گلے پر جاری خوبصورت ٹف ٹائل منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے ریمپ ہٹانے اور بلا تفریق یکساں گلے کی تعمیر نو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں کالج چوک اور سمبڑیال روڈ پر جاری انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینکس کے منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مون سون سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعدازاں مندرانوالہ میں جاری سیور لائن منصوبے کا بھی بغور جائزہ لیا گیا جہاں شہریوں کی سہولت، احتیاطی تدابیر اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے احکامات دیے گئے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈسکہ میں جاری تاریخی ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس
2 دن ago
3rd Lahore Heritage Run Held at Lahore Fort
2 دن ago
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
3 دن ago
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
Related Articles
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
5 دن ago
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات،بلدیاتی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
6 دن ago




