وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی،انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران سُتھرا پنجاب کی ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی، وزیراعلی کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایات پر عملدرآمد، انسداد سموگ اقدامات اور خالی پلاٹوں میں گندگی پھینکنے کے کلچر کے تدارک کیلئے مہم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سیزن کے دوران کوڑے یا فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے ورکرز کی مانیٹرنگ کیلئے اچانک دورے جاری رکھیں۔ شہروں میں میونسپل آفیسرز جبکہ دیہات میں ورکرز کی حاضری اسسٹنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ چیک کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلف آپریشن والی تحصیلوں میں ریسورسز کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ عارضی کولیکشن پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر ایندھن کی بچت ممکن ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوکس سُتھرا پنجاب نیٹ ورک کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔ کسی علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن میں کوتاہی کی شکایت پر ایکشن لیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button