عظمت فردوس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چک جھمرہ تعینات،ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

عظمت فردوس ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا فیصل آباد سے تبادلہ کرکے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چک جھمرہ تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران انسدادِ تجاوزات مہم میں بھرپور کردار ادا کیا اور شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے متحرک انداز میں خدمات انجام دیں۔ ان کے دورِ تعیناتی میں تجاوزات کے خلاف اقدامات نمایاں رہے، جنہیں شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ نئی ذمہ داریوں کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر چک جھمرہ ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button