لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے بلدیہ عظمٰی کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ کر دیئے گئے۔بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے 5 منصوبوں کے لئے فنڈز روک لئے گئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے جنرل بس اسٹینڈ میں جدید سہولیات،آپ گریڈیشن،ری ماڈلنگ کا ایک بڑا منصوبہ پہلے ہی ڈراپ ہو چکا ہے۔ بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تقریباً 280 کنال رقبے پر محیط تھا۔ اس میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کمرشل عمارتیں، بازار، اضافی پارکنگ بے، پارکنگ پلازہ کی تعمیر،انتظار گاہیں، ٹکٹ کاؤنٹرز، واش رومز، پیٹرول پمپ اور جدید آئی سی ٹی (ICT) نظام شامل تھا۔پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی ادائیگیوں کیلئے صرف دو ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔علامہ اقبال زون کو 60 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔بادامی باغ لاہور کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ سابق کمشنر محمد علی رندھاوا نے کافی محنت اور دلچسپی سے تیار کیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا۔پشاور میں بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے۔لاہور میں اس سے قبل مثالی بیورو کریٹ نسیم صادق نے بھی بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل جنرل بس اسٹینڈ کی خوب صورتی اور اسے جدید بس ٹرمینل بنانے کیلئے سنجیدگی سے کام شروع کیا۔لیکن انھیں چند ماہ سے زائد کام کرنے کا موقع نہ ملا۔اگر وہ مزید کچھ عرصہ رہتے تو ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی اور قیمتی انسانی جانوں ضیاع،اہم ریکارڈ خاکستر ہونے کے حوالے سے ذمہ داران کا تعین اور اصل حقائق سامنے آ سکتے تھے۔ذرائع کے مطابق یہی انکوائری ان کو تبدیل کرنے کی وجہ بنی۔جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ میں انھوں نے جو کام شروع کئے بعد میں آنے والوں نے ان پر مٹی ڈال دی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے:سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
12 گھنٹے ago
*CM Punjab inaugurates Rs1.16bn beautification projects in Rawalpindi*
12 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آٹا کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار،سپلائی دگنا،نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک
1 دن ago
*پنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفدکی ملاقات
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،محمد اطہر مسعود ڈی جی لیبر ویلفیئر،نوید شہزاد مرزا ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات
5 دن ago
مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی،تعداد 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم
6 دن ago



