وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے،واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار آئی ایس او 17025 کے تحت دوسری بار کامیاب آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔ واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیب نے تسلسل کے ساتھ چھ سالہ ایکریڈیشن برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

واسا لاہور کےترجمان کے مطابق یہ کامیابی واسا لاہور کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سروس ڈیلیوری کے عزم کی روشن مثال ہے۔واسا لاہور واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری پانی میں آرسینک کی مقدار اور موجودگی سمیت تمام پانی کے اندر موجود کثافتوں اور نمکیات کے موازنے کی اہلیت رکھتی ہے۔واسا لاہور لیب کی مدد سے کمرشل و گھریلو صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر پانی چیکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ واسا لاہور عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں پانی کی ٹیسٹنگ کرتا ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی چیف کیمسٹ واسا ڈاکٹر زینب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔






