وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 8ویں کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر طالبات نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا اور اکیڈیمک پروسیشن کی صورت میں تقریب میں لایا گیا۔ طالبات نے تالیاں بجا کر مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طیبہ خانم نے اپنے خطاب میں کنونشن میں خوش آمدید کہا۔ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عبد الحمید نے ڈاکٹرزسے خدمت کا حلف لیا۔ پنجاب میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 700 نشستیں بڑھا دی گئی ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیپال کی ڈاکٹر جانو چیتری کو 20 آنرز لینے پر سیش اور گولڈ میڈل عطا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر مریم بی بی،ماہ نور سلمان،فضہ خالد، مریم بتول کو اعزاز عطا کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈاکٹرز کیلئے مراعات اور سہولیات مہیاکرنے کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کیا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کی تقریب میں اپنے ہیلتھ مشن کا اعلان کیا اور ڈاکٹروں، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 کروڑ عوام کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنا میراہیلتھ مشن ہے۔بچوں کی کامیابی پر والدین کی خوشی کا تصور کر سکتی ہوں اور خراج تحسین بھی پیش کرتی ہوں۔موقع ملے تو پاکستان کی بیٹیاں دنیا فتح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کانووکیشن میں شرکت میرے لیے فخر کا لمحہ ہے، بچوں کو گولڈ میڈل ملنے پر خوشی محسوس کررہی ہوں۔پاکستان کی پہلی ویمن میڈیکل یونیورسٹی میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ اور پہلی خاتون وائس چانسلر ایک اعزاز ہے۔ فاطمہ میڈیکل یونیورسٹی میں صرف ہمارے بچے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے آئے بچے بھی میڈیکل گرایجویشن کررہے ہیں۔ سب لوگ مراعات یافتہ نہیں ہوتے، ہر ایک کیلئے بچوں کی تعلیمی اخراجات پورے کرنا آسان نہیں۔بچیوں کی تعلیم میں معاشی نہیں بلکہ سماجی رکاوٹیں بھی پیش ہوتی ہیں۔کہا جاتا ہے بیٹی ہے شادی ہوجائے گی تو انہوں نے روٹیاں ہی پکانی ہیں۔ روٹیاں پکانے اور گھر کے کام کرنا بھی قابل تحسین ہے، میں بھی گھر کے کام کرتی ہوں۔بچیوں کو کسی کو نہ بتانا پڑے، کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا، انہیں اچھے برے کا ادراک خود کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ 51 فیصد ورک فورس اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ آج بچوں کو حلف لیتے دیکھ کر ہزار دن پہلے مجھے اپنا حلف لینا یاد آگیا۔میڈیکل چھوڑ کر انگلش ادب پڑھا،جلد شادی ہونے کے باوجود تعلیم مکمل کی۔ڈاکٹرز کی طرح میں نے بھی ہر مریض کی جان بچانے کا حلف لیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایک اچھے فیصلے کے ساتھ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا سکتا ہے۔ اللہ نے اختیار دیا تاکہ جان بچانے اور خدمت کیلئے کام آسکیں۔ جس طرح ڈاکٹرز نے انسانی جان بچانے میں تاخیر نہ کرنے کا حلف لیا، میں نے بھی امیر غریب سب کی جان بچانے کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ بے وسیلہ اور غریب مریض میرے لیے بہت اہم ہیں۔ گولڈ آورز کا رول دماغ میں اٹک گیا، مریض کو گھر کے قریب علاج نہیں ملتا تو یہ ناکامی ہوگی۔ گھر کے قریب علاج کی سہولت نہ ہونے پر کوئی زندگی خطرے میں پڑنا افسوسناک ہے۔کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے بہترین کیتھ لیب پنجاب کے ہر ضلع میں موجود ہونگی۔ لیہ، بھکر والوں کو علاج کیلئے لاہور نہیں جانے پڑے گا۔ 10 کروڑ لوگوں نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرایا یہی 10 کروڑ لوگ ویسٹ کے کسی ملک میں ہوتے تووہ مصیبت میں پڑ جاتے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک دن میں سینکڑوں مریض دیکھنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ سرگودھا میں سب سے بڑا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنایا اور لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنارہے ہیں۔ 80 کی دہائی میں نواز شریف نے پی آئی سی بنایا جو دل کے علاج کیلئے معیار بن چکا ہے۔ دو سال میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایاایسے اچھے ڈاکٹرز اور آلات کسی پرائیویٹ ہسپتال کے پاس بھی نہیں ہوں گے۔ بیرون ملک بیٹھے پاکستانی ڈاکٹر ز اب وطن واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین امریکہ سے آئے۔جے آئی سی کے ڈین ڈاکٹر حسنات بھی برطانیہ سے وطن واپس آکر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کو جتنی تنخواہ دی جائے کم ہے، 8سے 10 گھنٹے میں جو کام کر جاتے ہیں وہ کوئی نہیں کر سکتا۔ پورے پنجاب میں سٹروک سنٹر بنارہے ہیں، ٹی این کے انجکشن بروقت لگنے سے انسان معذوری اور موت سے بچ جاتا ہے۔ کینسر ہسپتال اب لاہور نہیں بلکہ ملتان میں بھی بن چکا ہے،18 ماہ میں ہر ڈسٹرکٹ میں کینسر ہسپتال ہوگا۔ کینسرکا علاج مہنگا ہی نہیں بلکہ صبر طلب اور مشکل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بننے والی بیٹیوں پر والدین اور ملک و قوم نے انویسٹ کیا، اب گھر نہیں بیٹھنا سپیشلائزیشن اور سپر سپیشلائزیشن کرنی ہے۔ پنجاب بھر میں نئے میڈیکل سنٹر اور ہسپتال بنارہے ہیں، سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بڑی ضرورت ہے۔ کارڈیک سرجن، نیورالوجسٹ اور دیگر سپیشلسٹ کی پنجاب کو ضرورت ہے۔نوا زشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سپر سپیشلسٹ ڈاکٹر درکار ہیں۔ نرسز کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس بنارہے ہیں تا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچھی جاب حاصل کرسکیں۔ ڈاکٹر کی حیثیت سے آپ کے آوپر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ میرا کام ڈاکٹرز کو جاب کیلئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے جو میں کروں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آج تک کسی کی سفارش نہیں کی جو اہل ہوگا وہ جاب پائے گا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال میں کوئی بھی بھرتی میرٹ کے خلاف نہیں کی گئی۔ جب چارج سنبھالا تو مافیاز تھے، ڈاکٹرز ہڑتالیں کررہے تھے، یہ صورتحال قابل اور پروفیشنل ڈاکٹرز کیلئے بھی قابل قبول نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب وہ حکومت ہے جو ڈاکٹروں کے مسائل کو سمجھتی ہے۔ بچیوں کو آسانی اور اعتماد کے ساتھ سکوٹی چلاتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، کیونکہ پنجاب اب محفوظ ہے۔ بچی نے تقریب میں ہراسمنٹ پر کارروائی کے بارے میں بتایا تو میرے لیے یہ جذباتی لمحہ تھا۔ بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ اگر کوئی ہراسانی یا بلیک میلنگ کا سامنا ہوں تو رپورٹ ضرور کریں۔ ہراسانی کی شکایت کرنے والی بچیوں کی شناخت اور نام خفیہ رکھنا کا سسٹم بنا دیا ہے۔ ہراسانی کا شکار بیٹیاں اور خواتین،والدین، بھائیوں اور شوہر کو بھی بتاتے ہوئے ڈرتی ہیں۔والدین، شوہر اور بھائیوں سے کہتی ہوں کہ اگر کوئی بیٹی، بیوی یا بہن شکایت لیکر آئے تو رپورٹ ضرور کریں۔کالج، یونیورسٹیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر پینک بٹن لگارہے ہیں۔ موبائل کو ہلکا سا ہلانے سے بھی موبائل ایپ سے منسلک پولیس اہلکار پہنچ جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔ خود مختار اور بااختیار عورت دوسری عورتوں کو بااختیار نہیں بنائے گی تو بات نہیں بنے گی۔ ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا اب ملک کو لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔ ملک محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ہم سب بزعم خود ملک ہیں۔
Read Next
46 منٹس ago
لاہور کی تمام تحصیلوں میں 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی اور مانیٹرنگ جاری
3 گھنٹے ago
صوبائی کابینہ اجلاس،مریم نواز شریف کا پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری
6 گھنٹے ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
13 گھنٹے ago
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
1 دن ago






