وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بے لوث قیادت میں پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کے لئے بھی احساس کا معیار قائم کر دیا گیا۔ پنجاب میں دیہات میں جاکر پہلی مرتبہ مویشیوں کے علاج معالجہ کے لئے مکمل موبائل ہسپتال فلیٹ کو فعال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کیا۔ خصوصی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ آف آرٹ موبائل وٹرنری ڈسپنسری،وٹرنری لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لائیوسٹاک کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت کی اور ماڈل وٹرنری ہسپتال کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔ مزید 30 موبائل وٹرنری ڈسپنسری اور 17 موبائل وٹرنری لیب کا آغاز کر دیا گیا۔پنجاب میں 206 2موبائل وٹرنری ہسپتال فنکشنل ہو گئے۔ موبائل وٹرنری ڈسپنسری میں الٹراساؤنڈ،ایکسرے یونٹ اور موبائل وٹرنری لیبارٹری میں موقع پر ہی 40ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔ موبائل وٹرنری ہسپتال میں مویشیوں کی بیماریوں کی سکریننگ/ سرویلنس کی جائے گی۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے بریفنگ دی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 10ڈویژنل ہسپتالوں میں ایکسرے، 36ڈسٹرکٹ میں آپریشن تھیٹر،لیبارٹریاں اور ہر تحصیل میں 138الٹرا ساؤنڈ مشینیں موجودہوں گی۔صوبہ بھر میں مویشیوں کے علاج کے لئے فارمر کے ڈیرے پر جاکر 6964 موبائل موٹر بائیک پر وٹرنری اسسٹنٹ متحرک ہوں گے۔سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایک ہزار انٹرنی ڈاکٹر ز اور اسسٹنٹ وٹرنری نے پنجاب بھر میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 230 وٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی کے ساتھ ماڈل وٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ماڈل وٹرنری ہسپتال میں کیٹل کرش،جدید ترین مکینیکل کرش اور ہارس کرش موجود ہوں گے۔آپریشن تھیٹرز میں ہائیڈرالک آپریشن ٹیبل اور جدید ترین لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے پنجاب میں 8لاکھ جانوروں کی مصنوعی نسل کشی کی جائے گی۔پنجاب موثر ویکسی نیشن کی وجہ سے لمپی سکن بیماری سے محفوظ ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں مویشیوں کی بہتر افزائش نسل سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بڑھائیں گے۔ پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو گھر کے دہلیز پر مویشیوں کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرپشن کی نشاندہی اور کارروائی کے لئے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا
22 گھنٹے ago
”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ میں طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی
23 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرادیا
1 دن ago
*حکومت پنجاب نے 16 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے*
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم دے دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شعیب مرزا اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا
2 دن ago
وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب کی گاڑیوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کا حکم
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات*
3 دن ago


