چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سے پشاور کی تاجر تنظیموں کے 14 رکنی مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل بیان کیے اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بازاروں میں مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کر کے منظم کیا جا رہا ہے۔ اس سے ایک ہی کاروبار کو مختلف اداروں کی بار بار انسپکشن سے جو پریشانی ہوتی ہے، وہ ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آٹے اور ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے عوام کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران شہریوں کی شکایات دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ جلد عوام کو بارکوڈ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس کی مدد سے لوگ خود موقع پر ہی ادویات کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق کر سکیں گے۔
Read Next
1 دن ago
خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز تکمیل کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی قائم
1 دن ago
خیبر پختونخوا،ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ضم اضلاع کے لئے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کی منظوری دے دی
5 دن ago
صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
1 ہفتہ ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد حنیف رامے کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا،ای رجسٹری، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ایف بی آر کے درمیان ڈیجیٹل انضمام کا افتتاح
2 ہفتے ago




