وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گورنر خیبر پختونخواں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں خطوں کے باہمی دلچسپی کے امور، گلگت بلتستان کے لیے فضائی سہولیات اور دیرینہ حدبندی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گلگت بلتستان کے لیے فضائی سروس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ساؤتھ ایئر کی انتظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان کی ضمانت پر طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، جبکہ ساؤتھ ایئر مشترکہ منصوبے کے تحت پروازوں کا آپریشن انجام دے گی۔وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے سٹاف کو پشاور میں ٹیسٹنگ سروس کے شعبے میں تربیت فراہم کرنے کا معاملہ بھی گورنر خیبر پختونخوا کے سامنے اٹھایا۔ گورنر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے عملے کو تربیت کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان دیرینہ حدبندی کے مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملات دونوں جانب کے چیف سیکریٹریز کی سطح پر زیرِ غور لائے جائیں گے، جس کے بعد انہیں سیاسی قیادت کی سطح پر آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ دونوں خطوں کے مختلف علاقوں کے درمیان حدبندی سے متعلق مسائل باہمی افہام و تفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیے جا سکیں۔
Read Next
2 دن ago
سعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعینات، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
عمران خان وزیر کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی مقرر
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت ریگولیٹری اصلاحات پر جائزہ اجلاس
3 دن ago
خیبرپختونخوا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن
3 دن ago
بجٹ میں اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
Related Articles
A meeting with the ADB team was held under the chairmanship of the Additional Chief Secretary Planning and Development, Khyber Pakhtunkhwa
4 دن ago
ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر ضرورت کے مطابق انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر کرنے کی منصوبہ بنایا جائے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
5 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
1 ہفتہ ago



