بجٹ میں اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،پاکستان ورکرز فیڈریشن

پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین۔ مرکزی چئیرمین چوہدری عبدالرحمن آسی۔ شوکت علی انجم۔ اسد محمود اور صوبائ عہدیداران حاجی انور کمال خان۔ افتخار احمد۔ محبوب اللہ۔ شوکت علی کیانی۔ بشیر باچہ اور حافظ شاہ زیب میڈیا کوآرڈینیٹر نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ گذشتہ بجٹ میں اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرکے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے۔ فیڈریشن راہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے محنت کش طبقے کو مسائل سے دوچار کیا ھے اس لئے کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے قائدین نے دھمکی دی کہ اگر کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو دیگر مزدور تنظیموں سے مشاورت کرکے مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے

جواب دیں

Back to top button