ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر سے انچارج پی آئی ڈی اینڈ ڈی ای ایم پی پشاور رومانہ اسد خان کی ملاقات۔۔

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ و ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) پشاور رومانہ اسد خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام اداروں کی سرگرمیوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی تشہیر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کے مختلف اداروں کی جانب سے عوامی مفاد میں جاری اقدامات، ترقیاتی سرگرمیوں، سہولیات اور خدمات سے متعلق معلومات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔رومانہ اسد خان نے اس موقع پر کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کی سرگرمیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے، تاکہ وفاقی اداروں سے متعلق عوامی معلومات کی فراہمی اور تشہیری سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر رومانہ اسد خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کو ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) کی تیار کردہ کتاب "Resilient Pakistan” بھی پیش کی۔ کتاب میں پاکستان کی مضبوطی، عزم، استقامت اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری سے عوامی مفاد کے اقدامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور شہریوں تک مستند معلومات پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی خدمات، عوامی سہولیات اور فلاحی اقدامات سے متعلق مستند معلومات کی بروقت تشہیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

جواب دیں

Back to top button