کیپٹل میٹروپولیٹن اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن گھنٹہ گھر سبزی منڈی وپیپل منڈی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فضا حسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریگولیشن درشہوار اور انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ کی سربراہی میں ڈیمالشن سٹاف کے ہمراہ گھنٹہ گھر وپیپل منڈی و سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آ پریشن کیا گیا جس میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا سامان قبصہ میں لے لیا ۔اس موقع پر بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائیگا۔

جواب دیں

Back to top button