کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے نئے ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ادارے کو فعال اور خود کفیل بنانے کا عزم

ڈپٹی کمشنر پشاور / ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔اس سلسلے میں وہ بروز منگل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے دفتر پہنچے، جہاں ڈائریکٹر جنرل سلیم خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ادارے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے۔تعارفی اجلاس کے دوران ادارے کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی معاملات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پشاور / ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، درپیش انتظامی و مالیاتی چیلنجز، جاری منصوبوں اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ادارے کے موجودہ مسائل، آمدن کے ذرائع، مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور بلدیاتی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور / ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے کہا کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو ایک فعال، مستحکم اور خود کفیل ادارہ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ادارے کی آمدن میں اضافے اور ریونیو کے موجودہ ذرائع کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ مالیاتی نظم و ضبط اور انتظامی امور میں بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ مختلف شعبہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے، افسران اور عملے کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے اور سرکاری وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آفاق وزیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے صفائی ستھرائی، شہری ماحول کی بہتری، بلدیاتی خدمات کی مؤثر فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاور / ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ریونیو میں اضافہ کرنے اور ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بھی مزید مؤثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button