ایڈیشنل سیکرٹری محمد شعیب اور آر ایم اوپشاور ارشد علی زبیر کا لیز رولز 2025 کی نفاذ چیک کرنے کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ محمد شعیب اور ریجنل میونسپل آفیسر (آر ایم او)پشاور ارشد علی زبیر نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں جائیدادوں کے انتظام، کرایوں کی موجودہ شرح اور آمدن میں اضافے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سلیم خان، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ زاہد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن رحمان خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلال خان اور جہانگیر خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ محمد شعیب کو کیپٹل میٹروپولیٹن کی ملکیتی جائیدادوں، دکانوں، عمارتوں، موجودہ کرایوں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ محمد شعیب نے لیز رولز 2025 ء کی نفاذ اور کیپٹل میٹروپوو لیٹن کے سرکاری جائیدادوں کو مقررہ قوانین اور قواعد کے مطابق استعمال میں لانا اور ان سے ادارے کی آمدن میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے محمد شعیب نے کہا کہ وہ صوبے بھر کی ٹی ایم ایز کے دورے کریں گے، جہاں متعلقہ اداروں کی ملکیتی جائیدادوں، ان کے موجودہ کرایوں اور آمدن کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔نہوں نے واضح کیا کہ ٹی ایم ایز اور بلدیاتی اداروں کی مالی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button