شہر لاہور کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے موثر صفائی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ دن اور رات کی شفٹ میں شہر بھر میں گشت پر مامور ہیں۔جبکہ شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹس میں کوڑا پھینکنے والوں کےخلاف کاروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ستھراپنجاب ایجنسی لاہور نے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔جس کے مطابق ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے گزشتہ 7 روز میں 11 ہزار 261 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی انسپکشن کی۔شہر بھر کی مارکیٹس میں صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1094 سے زائد دکانداروں کو ای چالان وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جبکہ لاہور میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 4 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔2 استغاثہ بھی درج کروائے گئے۔غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی گاڑیوں کو 10 ہزار سے زائد کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی آگاہی مہم جاری ہے۔صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ ای چالان سے قبل وارننگ نوٹسز دئیے جا رہے ہیں۔لاہور کو ویسٹ فری بنانے کے لیے شہری ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*گورنر سندھ کا پی ڈبلیو سی اے کے زیرِ انتظام تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں کا جائزہ*
21 گھنٹے ago
ڈسکہ میں سیلف صفائی آپریشن تیز کرنے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
2 دن ago
*چینی صنعتی وفد کی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات*
4 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*
5 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس آمد۔*
Related Articles
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
7 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
1 ہفتہ ago




